پراپرٹی ٹیکس وصولی کیلئے بینکوں کو رات8بجے تک کھلا رکھنے کاحکم 

Sep 29, 2022 | 19:27:PM
پراپرٹی ٹیکس وصولی، رعایت کا آخری دن، محکمہ ایکسائز، متعلقہ دفاتر، کھلا رکھنے کا حکم،
کیپشن: ٹیکس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)30 ستمبر پراپرٹی ٹیکس وصولی میں رعایت کاآخری دن، محکمہ ایکسائز نے پراپرٹی ٹیکس کے رعایتی پریڈ کے آخری دن تمام متعلقہ دفاتر کو رات 8بجے تک کھلا رکھنے کاحکم دیدیا۔
 نیشنل بینک اور سٹیٹ بینک کی متعلقہ برانچوں کو ٹیکس کی وصولی کیلئے کھلا رکھنے کا مراسلہ جاری کردیا۔مراسلہ میں کہا گیاہے کہ رعایتی پریڈ کا آخری دن ہونے کی وجہ بڑی تعداد میں شہری ٹیکس جمع کرواتے ہیں۔پراپرٹی ٹیکس کے سٹاف کو بھی دفتر میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کا دورہ،حکام کی بریفنگ