ہائی ٹیکنالوجی ایجوکیشن کلچر متعارف کروایا جائے ،وزیراعلیٰ پنجاب نے حکم جاری کردیا

Sep 29, 2022 | 15:19:PM
ہائی ٹیکنالوجی ایجوکیشن کلچر متعارف کروایا جائے ،وزیراعلیٰ پنجاب نے حکم جاری کردیا
کیپشن: وزیراعلیٰ پنجاب
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے اپنے دفتر میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کی ہے۔

اجلاس میں سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی، ایچ ای سی کے سابق چیئرمین ڈاکٹر عطا الرحمان، مشیر عامر سعید راں، سابق پرنسپل سیکرٹری جی ایم سکندر، وی سی یو ای ٹی سید منصور سرور، ریکٹر پاک آسٹرین ہری پور پروفیسر مجاہد، پروفیسر وقار محمود نے شرکت کی۔ 

وزیراعلیٰ نے اعلیٰ تعلیم کے شعبے کے معیار کو ضروریات کے مطابق بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا جبکہ اجلاس میں ہائی ٹیکنالوجی ایجوکیشن کلچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ صنعتی مصنوعات کی ترقی کے لیے یونیورسٹیوں میں خصوصی ڈسپلن متعارف کرایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ گوجرانوالہ، گجرات اور سیالکوٹ کی صنعتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سو ایکڑ پر مشتمل جدید ترین انجینئرنگ یونیورسٹی تیار کی جائے گی۔