کراچی والوں کیلئے خوشخبری ،بجلی سستی ہوگئی

Sep 29, 2022 | 11:42:AM
کراچی والوں کیلئے خوشخبری ،بجلی سستی ہوگئی
کیپشن: کے الیکٹرک
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسلام آباد (اویس کیانی )کراچی صارفین کیلئے ریلیف ، نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست منظورکرلی ، ٹیرف میں 4 روپے87 پیسے فی یونٹ کمی کردی گئی ہے۔ 

  چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے کے الیکٹرک کی بجلی سستی کرنے کی درخواست پرسماعت کی ،نیپرا کے کیس افسرنےبتایاکہ کے الیکٹرک نے اگست کی فیول ایڈجسمنٹ میں 4 روپے 21 پیسے فی یونٹ کمی کی تجویزدی ہے۔ کے الیکٹرک کی اپنی بجلی پیداوارکی لاگت 38 روپے فی یونٹ ہے جبکہ خریداری کی لاگت 13.61 روپے فی یونٹ ہے۔

ضرور پڑھیں : عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم، بجلی ساڑھے 19 پیسے فی یونٹ مہنگی

چیئرمین نیپرا کے استفسار پر کے الیکٹرک حکام نے بتایاکہ بجلی کی پیداواری لاگت کم کرنے کیلئے قابل تجدید توانائی اورگیس پرپیداوار بڑھانے کا منصوبہ ہے ،چیئرمین نے کہاکہ اس وقت کے الیکٹرک کوسی پی پی اے سے24 روپے فی یونٹ سستی بجلی مل رہی ہے۔ کیس افسرنے بتایاکہ حکومت15روپے فی یونٹ ٹیرف میں سبسڈی دے رہی ہے، نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے بجلی 4 روپے 87 پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی ۔

 واضح رہے کہ اس منظوری کے تحت کراچی کے شہریوں کو8 ارب 37 کروڑروپے کا ریلیف ملے گا۔