سلیمان شہباز کو کلین چٹ مل گئی تو تایا سمیت پاکستان آئے: شیخ رشید

Sep 29, 2021 | 18:16:PM
میم سے شین، افغانستان، انسانی بحران
کیپشن: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ میں پہلے ہی کہتا تھا میم سے شین نکلے گی ، اب میم بھی نکلے گی ،سلیمان شہباز کو اگر کلین چٹ مل گئی تو خود بھی آئے، تایا کو بھی لے کر آئے۔
شیخ رشید نے کہاکہ افغانستان میں اگر انسانی بحران پیدا ہواتو پاکستان ضرور مدد کرے گا،پاکستان افغانستان کی عسکری مدد نہیں کر رہا، پاکستان پر صرف الزام لگایا جا رہا ہے،ہم چاہتے ہیں افغانستان کے منجمد فنڈز کو بحال کیاجائے۔
ان کاکہناتھا کہ تمام افغان بارڈرز پر زبردست اقدامات کئے جس کی دنیا نے تعریف کی،ویزا کیلئے 30 اکتوبر تک سنٹرز کھلے رہیں گے،وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ طالبان کو پاکستان کی جانب سے عسکری امداد کے الزام بے بنیاد ہیں،افغانستان کے ساتھ کھڑے ہیں چاہتے ہیں دنیا بھی افغانستان کے ساتھ کھڑی ہو،دنیا بدلے ہوئے افغانستان کی حقیقت کو تسلیم کرے ۔
شیخ رشید نے کہاکہ راولپنڈی کے علاقے میں تعلیمی اداروں کا جال بچھایا،خواتین کو زندگی کے ہر شعبے میں بڑھ چڑھ کر کردار ادا کرنا چاہئے،ان کاکہناتھا کہ مہنگائی ہے اس میں کوئی شک نہیں ،ٹی بی اور شوگر کی دوائیوں پر سبسڈی دی جائے گی ،وزیراعظم نے ارکان اسمبلی کو ہدایت کی ہے اپنے حلقوں میں جائیں ۔
وزیر داخلہ نے کہاکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو جانے کی جلدی تھی اور بھارت نے بھی کردار ادا کیا،انہوں نے کہاکہ پاکستان کا اس خطے میں انتہائی اہم کردار ہے،کوئی سپرپاور پاکستان سے اس کے کردار کو نہیں چھین سکتی،پاکستان نے طالبان کو مذاکرات کی ٹیبل پر بٹھانے میں سہولت کار کا کردار اداکیا،شیخ رشید نے کہاکہ امریکی سینیٹ میں بل پیش کیا گیا ہے،ہم گھبرانے والے نہیں ، پہلے بھی حالات کا مقابلہ کیا اب بھی کریں گے،امریکی سینیٹ میں بل گیا تو پاکستان کیلئے مزید امتحانات آ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب موخر ادائیگیوں پر پاکستان کو تیل فراہم کرے گا،شوکت ترین