ورلڈ کپ: انگلینڈ کیخلاف میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما کی شرکت مشکوک

Oct 29, 2023 | 11:48:AM
ورلڈ کپ: انگلینڈ کیخلاف میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما کی شرکت مشکوک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ورلڈ کپ میں آج ہونے والے بھارت بمقابلہ انگلینڈ قبل اہم خبر آگئی، بھارتی کپتان انجرڈ میچ میں شمولیت مشکوک ہو گئی۔

دنیائے کرکٹ میں ہٹ مین کہنلانے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نیٹ پریکٹس کے دوران کلائی پر گیند لگنے کے باعث انجرڈ ہو گئے جس کے باعث آج لکھنؤ کے ایکنا سٹیڈیم میں ہونے والے ورلڈ کپ کے 29 ویں میچ میں ان کی شرکت کو مشکوک کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک جنوبی افریقا میچ، آئی سی سی نے بڑی غلطی تسلیم کر لی

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کپتان کی دائیں کلائی پر چوٹ لگی تھی جس کے باعث فزیو نے فوری تور پر اپنی توجہ ان پر مرکوز کی، تاہم، ابھی تک ان کی انجری کس حد تک ہے؟ کیا وہ انگلینڈ کے خلاف میچ کا حصہ بن پائیں گے یا نہیں؟ اس بارےمیں ابھی تک کوئی حتمی رپورٹ نہیں آئی لیکن شائقین میں ان کی انجری کو لے کر فکر کی ایک لہر دوڑ اٹھی ہے۔

روہت شرما کے انجرڈ ہوتے ہی بھارتی شائقین کی پریشانی بڑھ چکی ہے کیونکہ بھارتی ٹیم کے نائب کپتان اور سٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا پہلے ہی انجرڈ ہونےکے باعث انگلینڈ کے خلاف اہم میچ سے باہر ہو چکے ہیں۔

واضح رہےکہ بھارت اپنے پانچوں میچوں میں کامیابی کے ساتھ اس وقت ورلڈ کپ کے پوائنٹس ٹیبل پر 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے اور دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے خلاف حاصل ہونے والی فتح سے بھارت کی سیمی فائنل تک رسائی یقینی ہو جائے گی۔