فاروق ستار کا کورونا ٹیسٹ پھر مثبت آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)فاروق ستار کا کورونا ٹیسٹ پھر مثبت آگیا ،ان کاکہنا ہے کہ جب تک کورونا کی رپورٹ منفی نہیں آتی کورنٹائین میں رہونگا ۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رہنما فاروق ستار کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ پھر مثبت آگئی ،فاروق ستار نے دوبارہ اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا تھا،ان کاکہنا ہے کہ مجھے اب کوئی کورونا کی علامات نہیں ہے،ایم کیو ایم کے سابق رہنما نے کہاکہ میری اہلیہ کا بھی کورونا دوبارہ مثبت آیا ہے،جب تک کورونا کی رپورٹ منفی نہیں آتی قرنطینہ میں رہوں گا۔