سلیم مانڈوی والا کی نیب پرالزامات کی بوچھاڑ، چیئرمین نیب کا نوٹس

Nov 29, 2020 | 14:43:PM
سلیم مانڈوی والا کی نیب پرالزامات کی بوچھاڑ، چیئرمین نیب کا نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا کہنا ہے کہ ملک میں لوگ عزت بچانے کیلئےپلی بارگین کرتےہیں،سینیٹ آف پاکستان دھمکیوں کی زد میں ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سلیم مانڈوی والا کے نیب پر الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ کیس پر کارروائی روکنے کی ہدا یت کردی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ  نےنیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیب پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا  کہ  جوذرا سی بات کرتاہےاسےنیب کانوٹس آجاتاہے،سینیٹ آف پاکستان دھمکیوں کی زد میں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نےیقین دہانی کرائی تھی کہ کسی کےساتھ زیادتی نہیں ہوگی، ہم سینیٹ کمیٹی میں ان الزامات کی تحقیقات کریں گے۔ انسانی حقوق کمیٹی میں بھی نیب کامعاملہ اٹھایاجائےگا۔ وزیراعظم ،آرمی چیف کوخط بھی لکھ چکاہوں، چیئرمین نیب نے بھی یقین دلایا  تھا کہ تاجروں کیساتھ زیادتی نہیں ہونے دوں گا۔سلیم مانڈوی والا نے تمام بین الاقوامی فورمز پر نیب کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالیوں پر آواز اٹھانے کا اعلان بھی کردیا۔

دوسری جانب چیئرمین نیب  نے سلیم مانڈوی والا کے الزامات پر فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ  کیس کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔جسٹس (ر)جاوید اقبال راولپنڈی دفتر سے کیس کا قانون کے مطابق جائزہ لینے تک تاحکم ثانی مزید کاروائی روک دینے کا حکم بھی جاری کردیا۔ چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ تمام پارلیمنٹرین کا قانون کے مطابق احترام کرتے ہیں، نیب قانون کے مطابق سلیم مانڈوی والا اور چیئرمین سینیٹ سے بھی ان کا موقف معلوم کرے گا، کیس کا قانون کے مطابق اور ریکارڈ کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد مزید کارروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ سلیم مانڈوی والا کا موقف معلوم کیا جائے گا تاکہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جا سکیں، اگر کسی صوبائی اور وفاقی ہسپتال سے ریکارڈ منگوانا ہوا تو پہلے رابطہ کیا جائے گا، کورونا کے دوران حتی المقدور کوشش کی جائے گی کہ کوئی متعلقہ ریکارڈ طلب نہ کیا جائے۔