ڈاکٹر عبدالقدیرفادر آف دی ایٹم بم، یوم تکبیر پر چھٹی اچھا اقدام ہے ، سلیم بخاری

May 29, 2024 | 00:18:AM
 ڈاکٹر عبدالقدیرفادر آف دی ایٹم بم، یوم تکبیر پر چھٹی اچھا اقدام ہے ، سلیم بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (فرخ احمد) سینئر تجزیہ کار سلیم بخار ی کا کہنا ہے کہ مجھے حیرت ہے کہ اتنے عرصے تک یوم تکبیر کی چھٹی کیوں نہیں دی گئی لیکن اچھا ہے کہ اب خیال آگیا،یہ بڑا ہی اہم موقع ہےجو  پاکستان کے جوہری تجربات کی کامیابی کی یاد دلاتا ہے، 1998 میں پاکستان کی تاریخی کامیابی سے قابل اعتبار کم از کم ڈیٹرنس قائم کیا اور پاکستان کے ایٹمی دھماکوں نے خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا۔

 سلیم بخاری شو میں سینئر تجزیہ کا ر نے ایٹمی دھماکے کے کرداروں زبر دست خراج تحسین پیش کیا ،بخاری صاحب نے اس سلسلے میں ماضی کا تذکرہ کرتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو کے ملتان کے جلسہ کا بھی ذکر کیا، جس میں ملک کے نامو انجینئرز کو مدعو کیا گیا تھا، جب بھٹو صاحب نے ان سے سوال کیا کہ ہے کوئی   اس دھرتی کا سپوت جو پاکستان کے لیے ایٹم بم بنا سکے، تو ایک شخص نے جواب دیامیں بنا تو نہیں سکتا لیکن میں وہ فارمولا ضرور  لا کر دےسکتا ہوں جس سے ایٹم بم بنا یا جاسکتاہے،وہ شخص محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان تھا،ڈاکٹر عبدالقدیر کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش بھی کیا جن کی ذہانت اور محنت کی بدولت آج پاکستان نے اتنی بڑی کامیابی حاصل کی،سلیم بخاری نے ڈاکٹر عبد القدیر کو فادر آف دی  ایٹم بم کا بھی خطاب دیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف 6 سال بعد ایک بار پھر(ن) لیگ کے صدر منتخب ہو گئے ہیں اس پر تبصرہ کرتے ہوئے بخاری صاحب کا کہنا تھا کہ پارٹی نواز شریف کی تھی ہے اور رہے گی اسی طرح ووٹ بینک بھی نواز شریف کا ہی ہےلیکن جس طریقے سے ان کو عدالتی سازش کے ذریعے سیاست سے آوٹ کرنے کی کوشش کی گئی ان  کی پارٹی کو مشکلات سے دو چار کیا گیا لیکن پھر وہ عوامی طاقت کے بل پر دوبارہ میں سٹریم پالیٹکس میں داخلےکو انتہائی خوشگوار تبدیلی قرار دیا،سلیم بخاری نے نواز شریف کے خطاب کو زبردست قرار دیتے ہوئے  اٹھائے گے نکات پر بھی تبصرہ کیا ،2018 کے انتخابات کو دھاندلی والے الیکشن قرار دیا،2024 کے الیکشن میں اگر دھاندلی ہوئی تھی تو 2018 کے الیکشن تو ایک دھاندلہ تھا ۔

وزیرِ اعظم کا غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے حکم پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سلیم بخاری کا کہنا تھا کہ بظاہر یہ معمولی بات لگتی ہے  کیوں کے ملک کے اکثر علاقوں میں آٹھ سے بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے اس عذاب کا اندازہ نہیں کیا جاسکتا کہ وہ کس کرب سے گزر رہے ہیں، عوام کی پریشانی پر وزیر اعظم کی جانب سے ریلیف پر انہوں نے اس اقدام کو سراہا۔

مریم نواز کا ذکر کرتے ہوے کہا کہ بی بی مریم لگی ہوئی ہیں لیکن دیکھتے ہیں کیا وہ نتائج اسی رفتار سے بھی حاصل کر پائیں گی، وزیر اعلیٰ پنجاب کا کسانوں کو براہ راست سبسڈی دینے کا اعلان پر بخاری صاحب کا کہناتھاوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے گندم کی خریداری میں کرپشن کے خاتمے کے لیے کسانوں کو براہ راست سبسڈی دینے گندم خریداری میں گھپلوں  کو ختم کرنے کے لیےڈائریکٹ کسان کو سبسڈی دینے  اور کسان کارڈ پروگرام میں رجسٹریشن کے لیے سپیشل ہیلپ لائن قائم کرنے کا فیصلوں  کو بھی سراہا۔

برسلز  میں فلسطین کے حوالے سے اجلاس  پر بات کرتے ہوئے بخاری صاحب نے سعودی عرب کا فلسطین کی جنگ کو روکنے اوردو ریاستی حل کے لیےجاری کوششوں کو سراہا۔ غزہ کے شہر رفح پر اسرائیلی فوج کی شدید بمباری میں شہریوں کی اموات پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ہنگامی اجلاس ا ور کوششوں بھی سراہا۔اور امید ظاہر کی کہ جلد اس فورم سے نہتے فلسطینوں کو اس ظلم سے نجات ملے گی۔