پی ٹی آئی کے دو سابق ارکان اسمبلی نے پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا

May 29, 2023 | 22:50:PM
پی ٹی آئی کے دو سابق ارکان اسمبلی نے پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے  رہنماؤں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے، پی ٹی آئی کے دو  اور رہنماؤں نے پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطا بق پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے کیپٹن جمیل احمد خان نے پارٹی کو  چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں بطور کیپٹن پاکستانی فوج میں 13 سال اپنی خدمات انجام دیتا رہا ہوں ،پاک فوج کے ساتھ ایک عقیدت اور محبت کا رشتہ ہے ."

انہوں نے  کہا کہ "میں نے سیاست اور تحریک انصاف  اس لیے جوائن کی تھی تاکہ میں اپنے ملک اور قوم کی خدمت کر سکوں ، میں سانحہ 9 مئی کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔"

پی ٹی آئی کے سابق وزیر اور حلقہ پی پی 40 سے  پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ڈاکٹر تنویر السلام نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات پر مذمت کرتے ہوئے پی ٹی آئی سے لا تعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ"فی الحال کوئی نئی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کر رہا."

واضح رہے کہ 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہونے والے ہنگامہ آرائی کے واقعات کے بعد, تحریک انصاف کے مرکزی قائدین سمیت درجنوں پارٹی رہنما عمران خان اور پارٹی سے راہیں جدا کر چکے ہیں۔