حکومت کا اہم فیصلہ۔بڑی پابندی ختم کر دی

May 29, 2022 | 14:38:PM
حکومت کا اہم فیصلہ۔بڑی پابندی ختم کر دی
کیپشن: لگژری اشیا (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) حکومت نے کتوں اور بلیوں کی خوراک سمیت انرجی سیور کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا، 19 مئی سے قبل آرڈر کی گئی لگژری اشیا بھی منگوائی جاسکیں گی، اس حوالے سے وزرات تجارت نے نرمی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  حکومت نے چند درآمدی اشیاء پر پابندی میں نرمی کر دی  ہے، کتوں اور بلیوں کی خوراک کی در آمد پر پابندی عائد نہیں ہو گئی، انرجی سیور کی در آمد پر پابندی عائد نہیں ہوگی، ایسی لگژری اور غیر ضروری اشیاء جن کی درآمد کے آرڈرز 19 مئی سے پہلے کئے گئے ہیں وہ در آمد کی جاسکیں گی اور ایسی تمام اشیاء جن کا ائیروے بل در آمد پر پابندی سے پہلے جاری ہوچکا وہ بھی منگوائی جاسکیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : عوام کیلئے ایک اور بری خبر۔گھی اور تیل کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ