پاکستان ہائی رسک ممالک کی فہرست سے خارج

Mar 29, 2023 | 11:59:AM
 پاکستان ہائی رسک ممالک کی فہرست سے خارج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مشکل میں پھنسی پاکستانی معیشت کیلئے خوشخبری آگئی ،وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے کہا ہے کہ یورپی یونین نے پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے خارج کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی کاروباری اداروں اور افراد پر یورپ کے قانونی اور معاشی آپریٹر کی اضافی شرائط لاگو نہیں ہوں گی۔


 
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے اس پیش رفت پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس تجارتی اور سفارتی کامیابی کا سہرا وزیر برائے خارجہ امور بلاول بھٹو زرداری کو جاتا ہے۔ موجودہ افراتفری میں اچھی خبر یہ ہے کہ یورپی یونین نے پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکال دیا ہے، اس اہم پیش رفت کے بعد برآمد کنندگان اور تاجروں کو رکاوٹوں کا سامنا نہیں کرنا بڑے گا۔

واضح رہے کہ ڈان اخبار کی 14 فروری 2019 کی رپورٹ کے مطابق یورپی کمیشن نے پاکستان سمیت ان 23 ممالک کی فہرست جاری کی تھی، جہاں انسدادِ منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے قوانین بہت کمزور ہیں اور ساتھ ہی ہدایت کی گئی ہے کہ ان کمزوریوں پر تیزی سے قابو پایا جائے۔