ڈالر سستا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز بھی ڈالر سستا ہوگیا ۔
کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کا لین دین شروع ہوا تو امریکی کرنسی کی قدر میں کمی آگئی،انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسےسستا ہوگیا۔انٹر بینک میں ڈالر 283.55 روپے سے کم ہوکر 283.45روپے پر ٹریڈ ہورہا ہے۔
ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر مزید کمی آنے کا امکان ہے۔
کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز منگل کو لین دین کا آغاز ہوتے ہی ڈالر 33 پیسےسستا ہوگیا تھا ۔