میشا شفیع کیس۔عدالت نے بڑا حکم جاری کر دیا

Mar 29, 2022 | 14:04:PM
میشا شفیع کیس۔عدالت نے بڑا حکم جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)گلوکارہ میشا شفیع کی درخواست لاہور کی سیشن کورٹ نے مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ نے گلوکار علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوے پر گلوکارہ میشا شفیع کی ویڈیو لنک کے ذریعے جرح مکمل کرنے کی درخواست پر 19 مارچ کو محفوظ کیا گیا فیصلہ آج سنا دیا،گلوکارہ میشا شفیع نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ کینیڈا میں مقیم ہوں عدالت میں پیش نہیں ہوسکتی لہذاعدالت ویڈیو لنک کے ذریعے بیان پر جرح کروانے کی اجازت دے۔ 

 14 مارچ کو دوران سماعت اداکار علی ظفر نے میشا شفیع کی ویڈیو لنک پر جرح کی درخواست پر جواب جمع کرایا تھا،علی ظفر نے اپنے جواب میں کہا تھا کہ عدالت میشا شفیع کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کرے،میشا شفیع نے اس سے قبل بھی ویڈیو لنک کے ذریعے جرح کی درخواست دی  اوردرخواست کا فیصلہ ہونے سے پہلے ہی میشا دبئی میں ایک کنسرٹ میں شرکت کےلیے چلی گئی تھیں۔

عدالت نے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان پر جرح کی درخواست مسترد کرتے ہوئے میشا شفیع کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

 واضح  رہے کہ جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگانے پر علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف کروڑوں روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    جہانگیرترین اور چھینہ گروپس متحرک۔پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ نامزد کرنے پر مشاورت