(24نیوز) کوہاٹ میں 4 سالہ حریم فا طمہ خٹک کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے کیس میں پیشرفت۔۔ سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 24 نیوز کو موصول ہونے والی فوٹیج میں واضح دیکھا جا سکتا ہے برقعہ پوش خاتون حریم فا طمہ کو ہاتھ سے پکڑ کر لے جا رہی ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر 3 خواتین کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق حریم فاطمہ کیس میں پولیس اب تک 46 افراد سے تفتیش کر چکی ہے ۔پولیس معاملے پر بالکل خاموش ہے اور میڈیا سے بات کرنے سے گریزاں ہے۔
واضح رہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ میں جمعرات کو ایک نالے سے مردہ حالت میں تین سال کی حریم شاہ کی لاش ملی تھی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کی ہلاکت سے پہلے ریپ کئے جانے کی تصدیق کی گئی ۔ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کوہاٹ کی جاری کردہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کے چہرے اور گردن سمیت جسم کے مختلف حصوں بشمول جنسی اعضا پر زخموں کے نشان پائے گئے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زیادتی کے بعد متاثرہ بچی کے ناک، منہ اور گردن کو ہاتھوں سے دبایا گیا جس کے باعث اس کا دم گھٹ گیا اور موت واقع ہو گئی۔ ہلاکت کے بعد اس بچی کو پانی میں پھینک دیا گیا۔پولیس نے مقدمے میں قتل کی دفعات پہلے ہی شامل کر رکھی تھیں اور اب ان میں زیادتی کی دفعہ کا بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔