پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت نہ ملنے پر تحریک انصاف کا بڑا فیصلہ

Jun 29, 2022 | 15:13:PM
پریڈ گراؤنڈ،تحریک انصاف، جلسہ،عمران خان،اسلام آباد انتظامیہ
کیپشن: عدالت اسلام آباد ہائیکورٹ انتظامیہ کو جلسے کی اجازت دینے کا حکم دے: درخواست، فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) تحریک انصاف نے پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں 2 جولائی کے جلسے کے لیے اجازت نہ ملنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

صدر تحریک انصاف اسلام آباد علی نواز اعوان نے اسلام آباد انتظامیہ کے خلاف درخواست دائر کر دی، جس میں موقف اپنایا گیا کہ پرامن جلسہ بنیادی آئینی حق ہے، اسلام آباد انتظامیہ پرامن احتجاجی جلسے کی اجازت نہیں دے رہی۔

یہ بھی پڑھیں:حمزہ شہباز کے بطور وزیراعلیٰ حلف برداری کیخلاف کیس، عدالت سے بڑی خبر آگئی

 درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ انتظامیہ کو جلسے کی اجازت دینے کا حکم دے۔

 دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2 جولائی کو اسلام آباد کی تاریخ کا بڑا جلسہ کرنے جا رہے ہیں، آپ نے وعدہ کرنا ہے کہ گھر گھر جانا ہے، غداروں نے امریکا کیساتھ ملکر منتخب حکومت کو ختم کیا، جو حکومت مسلط کی، وہ 30 سال سے چوری کر رہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کرائم منسٹر اور بیٹوں پر 24 ارب کے کیس ہیں، مانے ہوئے کرپٹ لوگ ہم پر مسلط کر دیئے گئے، آج کل بیرونی طاقتوں سے حملہ کرانے کی ضرورت نہیں، مقصود چپڑاسی مرا، تین گواہ مرے، موجودہ حکومت نے پیٹرول، آٹا، بجلی سب مہنگا کر دیا۔