سمارٹ ڈیوائسز کے ذریعے روزمرہ زندگی کی جا سو سی کو ن کر رہا ہے ۔۔جا ن کر آپ کو بھی جھٹکا لگ جا ئیگا

Jun 29, 2021 | 00:52:AM
سمارٹ ڈیوائسز کے ذریعے روزمرہ زندگی کی جا سو سی کو ن کر رہا ہے ۔۔جا ن کر آپ کو بھی جھٹکا لگ جا ئیگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)’مصنوعی ذہانت کی اخلاقیات ‘ سے متعلق تحقیق کرنے والی برطانوی پروفیسر کا کہنا ہے کہ ذاتی معلومات محفوظ کرنے کا سلسلہ اُس وقت شروع ہوتا ہے جب آپ سو کر اٹھتے ہیں، لیکن اگر آپ نے اسمارٹ واچ پہن رکھی ہے یا موبائل فون سرہانے ہے تو حرکات و سکنات اور انتہائی نجی معاملات کا ڈیٹا رات کو بھی جمع ہوتا رہتا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق سمارٹ فونز، اسمارٹ واچ، لیپ ٹاپ، کمپیوٹرز، ڈیجیٹل ٹیلی ویژن، ٹریکنگ ڈیوائس سے لیس گا ڑیاں بھی آپ کی جاسوسی کرتی ہے۔’ آکسفورڈ یونیورسٹی‘ کی پروفیسرکاریسا ویلز نے خبردار کیا ہےکہ اسمارٹ ڈیوائسز کے ذریعے روزمرہ زندگی کی معلومات، رازداری اور سب کچھ اب ٹیکنالوجی کمپنیوں کے رحم و کرم پر ہے،کوئی بھی ہیکر چھوٹی سی واردات سے کسی کے بھی ذاتی ڈیٹا تک پہنچ سکتا ہے۔

سمارٹ ٹی وی نہ صرف یہ ڈیٹا جمع کرتا ہے کہ آپ کب اور کیا دیکھتے ہیں بلکہ  آپ کی گفتگو سنتا، محفوظ رکھتا اور اسے آگے بیچنے کا حق رکھتا ہے جس کی منظوری اسے خود آپ نے پرائیویسی پالیسی کو بغیر پڑھے قبول کرکے دی ہوتی ہے۔

برطانوی پروفیسر نے مزید لکھا کہ خفیہ ایجنسیاں برطانیہ کی ایم آئی فائیو اور امریکا کی سی آئی اے وغیرہ کسی کے بھی بند ٹیلی وژن تک سے اُس کی حرکات و سکنات اور گفتگو ریکارڈ کرسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان میں کیا جسمانی تبدیلی ہوچکی ہے۔۔جا ن کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے