گیارہ بجے کی ہیڈ لائنز

Jul 29, 2023 | 10:52:AM
گیارہ بجے کی ہیڈ لائنز
کیپشن: گیارہ بجے کی ہیڈ لائنز
سورس: 24urdu.com
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

1۔حضرت امام حسین ؑ کی شہادت کا غم،کراچی میں دسویں محرم کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ، جلوس کی گزرگاہوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات، پولیس، رینجرز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکار ڈیوٹی پر موجود،جلوس نمائش چورنگی سے ہوتا ہوا ایم اے جناح روڈ، ریڈیو پاکستان، بولٹن مارکیٹ سے گزرے گا ،نماز ظہرین تبت سینٹر میں ادا کی جائے گی ،جلوس کھارادر حسینیہ ایرانیان امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا ۔
2۔لاہورمیں نثار حویلی سےیوم عاشورکا مرکزی جلوس برآمد۔جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچے گا۔عزاداروں کی بڑی تعداد شریک۔ غم حسینؑ میں ماتم داری وگریہ زاری،،ملتان میں آستانہ لعل شاہ سے یوم عاشور کا مرکزی جلوس برآمد ہوگیا ،عزاداروں کی کثیر تعداد میں شرکت، جھنگ کے محلہ دبکراں میں قدیمی تعزیہ کی زیارت، عزادار حسین پرسہ دینے میں مصروف۔
3۔اوباڑو میں یومِ عاشورہ کا مرکزی جلوس چوک ماڑی سے برآمد، 10محرم الحرام کا مرکزی ماتمی جلوس حسینی امام بارگاہ پر پہنچے گا ،ماتمی جلوس کے راستوں میں جگہ جگہ پانی اور دودھ کی سبیلیں ، کندھ کوٹ میں ماتمی جلوس گولیمار سے برآمد ہوا،عزاراداں کی ماتم داری اور سینہ کوبی ،،جلوسوں کی نگرانی کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات۔
4۔اوچ شریف میں 10محرم الحرام کا جھولا علی اصغر علیہ السلام کا ماتمی جلوس امام بارگاہ محلہ خواجگان سے برآمد ھو کر اپنے مقررہ راستوں پر رواں دواں، لیہ میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس صدر بازار پہنچ گیا ، عزاداروں کا ماتم
5۔عارف والا میں نواسہ رسول حضرت امام حسین اور شہداء کربلا کی لازوال قربانی کی یاد میں ماتمی جلوس برآمد ہوا، عزاداران حسین سینہ کوبی زنجیر زنی کرکے پرسہ دے رہے،پھالیہ میں شبیہہ ذوالجناح کا جلوس امام بارگاہ حسینیہ سے برآمد ،جلوس میں شبیہات ذوالجناح ، جھولا اورتعزیہ علم بھی شامل،مانانوالہ میں ماتمی جلوس جعفری بلڈنگ سے برآمد۔
6۔واقعہ کربلا حق و سچ کی سرفرا زی و سربلندی کی داستان ہے، نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ نے اپنے اہل و عیال اور اصحاب کے ساتھ حق کی خاطر جام شہادت نوش کیا ، نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا یوم عاشور پر پیغام،، محسن نقوی نے کہاحضرت امام حسینؓ نے ظلم کے سامنے ڈٹ جانے کا ابدی درس دیا ہے ۔

دیگر کیٹیگریز: مقبول ترین
ٹیگز: