ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری، الرٹ جاری

Jan 29, 2024 | 12:32:PM
ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری، الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زبیر اعوان) ملک کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ دوسرے  روز بھی جاری، جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

 کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد علاقوں میں رات گئے تیز ہواؤں کے ساتھ ہوئی بارش نے سردی کا مزہ دوبالا کردیا ہے لیکن محکمہ موسمیات نے سیاحوں کو خبردار بھی کیا ہے۔

سوات  سمیت  مہو ڈنڈ، اتروڑ ، گبرال ، گبین اور ملم جبہ میں برفباری سے  ہر سو سفیدی چھاگئی، سیاحوں نے برف باری دیکھنے کیلئے سیاحتی مقامات کا رخ کر لیا جبکہ  بارش اور برف باری سے موسم انتہائی سرد لوگ گھروں تک محدود ہوگئے۔

ایبٹ آباد میں  سیاحتی مقام گلیات ٹھنڈیانی میں برف باری سےنظام زندگی متاثر ،  شہر میں برف باری سے رابطہ سڑکیں بند مری روڈ پر پھسلن سے روانی متاثر،این اے 16 پی کے 42 پی کے 43 برف کی لپیٹ میں ہیں انتخابی مہم ٹھپ ہو گئے جبکہ  این اے 17 پی کے 44 پی کے 45 میں بارش شدید سردی ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی کڑکے گی،بادل برسیں گے،محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

دوسری جانب دیربالا میں لاموتی کمراٹ براول میدان خال میں تاریخ  کی شدید برف باری کا سلسلہ کل سے جاری ہے،پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ،تمام رابطہ سڑکیں بند   جبکہ عوام گھروں میں محصور  ہوگئی ۔

راولپنڈی ملکہ کوہسار کوہ مری میں موسم سرماکی پہلی برفباری کا سلسلہ جاری ،رات سے ابتک 5 انچ برف پڑچکی ہے ،ٹریفک معمول کے مطابق جاری جبکہ ڈپٹی کمشنر  مری آغا ظہیر عباس شیرازی  کا جھیکا گلی،کشمیر پوائنٹ ، مال روڈ،کلڈنہ سمیت مختلف علاقوں میں انتظامات کا جائزہ  لیا جا رہا ہے ،کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیئے کنڑول روم بھی قائم کردیا گیا ہے۔

ڈی سی مری آغا ظہیر عباس شیرازی کا کہنا ہے کہ  تمام اہلکار اور مشینری فعال ہے،مشینری کے ساتھ مینیولی بھی برف ہٹانے کا کام جاری ہے،برف کو جلد پگھلانےاور صفائی کے لیئے سڑکوں پر نمک کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔