محکمہ موسمیات نےبارش کی نویدسنادی

Jan 29, 2024 | 10:12:AM
محکمہ موسمیات نےبارش کی نویدسنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ عارف)شہر لاہور میں خشک سردی کا راج  برقرار جبکہ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو بارش کی نوید سنادی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں آئندہ48گھنٹوں میں بارش ہوسکتی ہے،ہوامیں نمی کاتناسب95فیصدریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت16ڈگری تک جاسکتاہے، جس کے بعد لاہورفضائی آلودگی کےاعتبارسےدنیامیں7ویں نمبرپرآگیا۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق  شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح184ریکارڈ کی گئی ،فیز8ڈی ایچ اےمیں آلودگی کی شرح324،کینٹ پولوگراؤنڈ میں 302،ایچی سن کالج کےاطراف میں205،شاہراہ قائداعظم میں 318،فداحسین ہاؤس کےاطرا ف  میں 172 اور  کوٹ لکھپت187اورٹھوکرنیابیگ میں شرح100ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق   30 اور 31 جنوری کو لاہور سمیت  راولپنڈی ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، میانوالی، سرگودھا اور دیگر شہروں میں موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری  کا امکان ہے  جس سے موسمی بیماریوں میں بھی کمی آئے گی۔

دوسری جانب دیربالا میں لاموتی کمراٹ براول میدان خال میں تاریخ  کی شدید برف باری کا سلسلہ کل سے جاری ،پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ،تمام رابطہ سڑکیں بند   جبکہ عوام گھروں میں محصور  ہوگئی ۔