’’کسی بھی انتخابی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے‘‘ مولانا فضل الرحمٰن کا اتحادی جماعتوں کو دو ٹوک جواب

Feb 29, 2024 | 00:26:AM
’’کسی بھی انتخابی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے‘‘ مولانا فضل الرحمٰن کا اتحادی جماعتوں کو دو ٹوک جواب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) مولانا فضل الرحمٰن نے صدارتی انتخابات کے حوالے سے اتحادی جماعتوں کو دو ٹوک جواب دیا کہ ہم کسی بھی انتخابی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) اور اتحادی جماعتوں کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، ذ رائع کے مطابق اتحادی جماعتوں نے مولانا فضل الرحمان سے اسپیکر، وزیراعظم ، چئیرمین سینٹ اور صدر مملکت کیلیے ووٹ مانگ لیا، جےیوآئی نے اتحادی جماعتوں کو ووٹ دینے سے معذرت کر دی، ہم کسی بھی ووٹنگ کے عمل کا حصہ نہیں بنے گے، مولانا فضل الرحمان نے دو ٹوک جواب دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: صدارتی انتخابات کیلئے پرزائڈنگ افسران کی تقرری،  کون کونسی شخصیات ذمہ داری انجام دیں گیں؟

دوسری جانب ملاقات کے بعد پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی کے لئے نامزد امیدوار سردار ایاز صادق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن پی پی پی بلوچستان عوامی پارٹی مسلم لیگ ق ہم سب مولانا فضل الرحمن سے ووٹ مانگنے آئے تھے، جمہوری لوگ ہیں ہمارا مولانا فضل الرحمن سے عزت کا تعلق بھی ہے ، مولانا فضل الرحمن سے درخواست کی ہے کہ وہ صدر وزیر اعظم سمیت دیگر آئینی عہدوں کے لئے ووٹ دیں، مولانا فضل الرحمن کے تحفظات تھے ان پر بھی بات ہو گی، ہمارے قائدین کی ملاقات کل سے مولانا فضل الرحمن سے ایوان میں ہو گی۔