ارشد ندیم کی قومی پرچم کے بغیر تصاویر، تنقید کے بعد اتھلیٹ نے اصل وجہ بتا دی

Aug 29, 2023 | 11:29:AM
ارشد ندیم کی قومی پرچم کے بغیر تصاویر، تنقید کے بعد اتھلیٹ نے اصل وجہ بتا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کی میڈل تقریب میں قومی پرچم کے بغیر تصاویر  بنوانے پر تنقید کے بعد جیولن تھرو میں سلور میڈل جیتنے والے پاکستاتنی اتھلیٹ  ارشد ندیم نے اس کی اصل وجہ بتا دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیت کر پاکستان کا پرچم بلند کرنے والے ارشد ندیم اسوقت تنقید کی زد میں آئے جب  ان کی بھارت کے نیرج چوپڑا اور جمہوریہ چیک کے ویڈلچ کے ہمراہ میڈل تقریب کی تصاویر سامنے آئیں ، تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں غیر ملکی کھلاڑیوں نے اپنے اپنے ملک کے پرچم اٹھا رکھے ہیں لیکن ارشد ندیم کے پاس قومی پرچم نہیں ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت ٹاکرے کا مزہ کرکرا ہونے کا خدشہ

کسی نے اس کو سنگین غلطی قرار دیتے ہوئے اتھلیٹکس فیڈریشن حکام کی نااہلی قرار دیا تو کسی دل جلے نے اس کاملبہ کوچ سلمان اقبال پر ڈالا،

 ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے سلور میڈلسٹ نے حقیقت بیان کرتے ہوئے کہا کہ منتظمین کی جانب سے جلدبازی کی وجہ سے یہ سب کچھ ہوا، تھرو کرنے کے بعد وہ اپنا سامان پیک کرنے میں مصروف تھے کہ انہیں بولا گیا کہ سب کچھ چھوڑ کر میڈل تقریب میں آئیں جس کی وجہ سے پرچم لیجانے کی طرف دھیان ہی نہیں گیا،انہوں نے کہا کہ قومی پرچم موجود تھا بس جلدی میں نہیں لے سکا، بعد میں اس پرچم کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔