پیمرا کے نوٹس پر عمران خان نے بڑا قدم اٹھا لیا

Aug 29, 2022 | 14:13:PM
فائل فوٹو
کیپشن: پیمرا کے نوٹس پر عمران خان نے بڑا قدم اٹھا لیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )21 اگست کو پیمرا کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اسلام آباد میں ریلی میں کی گئی تقریر میں سرکاری افسران کو دھمکیاں دینے کے الزام میں ان کی تقاریر براہ راست دکھانے پر پابندی عائد کردی تھی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے براہ راست تقریر کو عدالت میں چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ میری تقریری کو غلط طریقے سے نفرت انگیز تقریر کے طور پر پیش کیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے براہ راست تقریر نشر کرنے پر عائد پابندی کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔

عمران خان نے پی ٹی آئی وکلاء کے ذریعے درخواست دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اپنی تقریر میں شہباز گل پر تشدد کا حوالہ دیا تھا اور ذمہ داروں کیخلاف قانونی کارروائی کی بات کی تھی‘۔  

انہوں نے درخواست میں کہا کہ ’میری تقریر کو غلط طریقے سے نفرت انگیز تقریر کے طور پر لیا گیا لہذا براہ راست میری تقریر نشر کرنے پر عائد پابندی کا آرڈر کالعدم قرار دیا جائے‘۔عمران خان نے مؤقف اختیار کیا کہ ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کا حق قانون نے بطور شہری دے رکھا ہے ۔