افغانستان کی صورت حال، اعلیٰ عسکری قیادت کل ارکان پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے گی

Aug 29, 2021 | 18:45:PM
 افغانستان کی صورت حال، اعلیٰ عسکری قیادت کل ارکان پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ملکی اعلیٰ عسکری قیادت کل (پیر) کو ارکان پارلیمنٹ کو افغانستان کی تازہ صورتحال پر اعتماد میں لے گی، سینٹ اور قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹیوں اور پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے ارکان جی ایچ کیو جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سینٹ دفاعی کمیٹی کی سربراہی مشاہد حسین سید اور قومی اسمبلی دفاعی کمیٹی کی سربراہی امجد علی خان کرینگے ،پارلیمانی کشمیر کمیٹی چیئرمین شہریار آفریدی کی قیادت میں جی ایچ کیو جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق تینوں کمیٹیوں کے ارکان کو صبح ساڑھے نو بجے جی ایچ کیو پہنچنے کا کہا گیا ہے ،سیکرٹری دفاع، سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری قومی سلامتی کو بھی نوٹس جاری کئے گئے ۔
 ذرائع کے مطابق عسکری قیادت ملک کی داخلی سلامتی اور افغانستان کی صورتحال پر پارلیمانی کمیٹیوں کو بریفنگ دے گی ،بریفنگ دینے کی درخواست دفاعی کمیٹیوں کی جانب سے کی گئی تھی ،ارکان کو تیزی سے بدلتی افغان صورتحال اور پاکستان کی پالیسی سے بھی آگاہ کیا جائے گا ۔ ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کے سر براہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی کمیٹیوں کی ملاقات ہوگی، ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار بھی بریفنگ میں شرکت کرینگے ،دفاعی کمیٹیوں اور پارلیمانی کشمیر کے ارکان یادگار شہدا پر بھی حاضری دینگے۔
 یہ بھی پڑھیں۔