سابق نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کےویژن کوبڑی کامیابی مل گئی

Apr 29, 2024 | 16:11:PM

(درِنایاب)سابق نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کےویژن کوبڑی کامیابی مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق  منسٹری آف فارن افیئرزنےامریکن قونصلیٹ کےقیام کیلئےسی بی ڈی کواین اوسی دیدیا،سی بی ڈی میں ڈپلومیٹک انکلیو کے قیام کے ویژن کو سابق نگران حکومت نے تقویت دی اور سی ای اوسی بی ڈی نےامریکن سفارتی وفدکوپروپوزل کوفائنل کرانےمیں اہم کرداراداکیا۔
ذرائع کے مطابق موفا کا این او سی امریکن قونصلیٹ کے قیام میں سب سے اہم پیشرفت ہے کہ سی بی ڈی نے امریکن قونصلیٹ کو 100 کنال سے زائد اراضی آفر کی تھی۔

ذرائع کے مطابق سی بی ڈی نے 70کروڑسےزائد فی کنال آفر کی جس پر معاملات طے پائیں گے،امریکن قونصلیٹ بننے سے لاہور شہر کو سی بی ڈی میں نیا ڈبلومیٹک انکلیو ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان چین کے قمری مشن چانگ ای 6 کا حصہ بن گیا

ذرائع کا کہناہے کہ  سی بی ڈی کی چائینہ ، ترکی سے بھی ڈپلومیٹک انکلیو میں آنے سے متعلق بات چیت چل رہی،امریکن قونصلیٹ آنے سے سی بی ڈی میں 80 ارب سے زائد براہ راست سرمایہ کاری ہوگی۔

مزیدخبریں