ملک میں بجلی بحران کیوں؟وزیر توانائی نے وجوہات بتا دیں

Apr 29, 2022 | 14:14:PM
وزیر توانائی، فائل فوٹو
کیپشن: وزیر توانائی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے آج یہ دن دیکھنا پڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں اس وقت بجلی کا بحران ہے جس کی وجہ سابق حکومت کی نااہلی ہے۔بجلی کی کمی کے سبب ملک بھر میں لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث 5739 میگا واٹ بجلی نہیں بن رہی، 2ہزار165میگاواٹ فنی خرابی کےباعث مہیا نہیں ہیں، سابق حکومت کی نااہلی کے باعث کچھ پلانٹس بند ہیں۔

خرم دستگیر نے کہا کہ توانائی بحران کی ایک وجہ بجلی کےنظام میں تکنیکی خرابیاں ہیں، چاہتےہیں فنی خرابیوں کےباعث صورتحال مزید خراب نہ ہو، وزیراعظم نے کہا تھا یکم مئی سے معاملات کنٹرول میں لائیں گے، بجلی بحران کےخاتمےکیلئےایندھن کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عید کے دنوں میں لوڈشیڈنگ پر قابو پاسکیں گے جب کہ فرنس آئل،ایل این جی سمیت مطلوبہ ایندھن مئی میں آجائیں گے جس کے بعد لوڈشیڈنگ پر قابو پایا جاسکےگا اور اگلے 10 دن میں لوڈشیڈنگ میں کمی آجائے گی، جہاں ہوسکے گا بجلی چوری پر بھی قابو پائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت پوری توجہ سے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں، ہم نےڈیٹا کی فراہمی کے لیے ہدایت جاری کردی ہیں، پورٹ قاسم کاپلانٹ پرسوں سےکام شروع کردےگا، درست ڈیٹا کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور روزانہ کی بنیاد پر ڈیٹا فراہم کیا جائے گا۔

خرم دستگیر نے بتایا کہ گرمی کی وجہ سےبجلی کی طلب میں اضافہ ہوا،وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا3ہزارمیگاواٹ کی طلب پیداہوئی، سسٹم میں 2 ہزار سے زائد اضافی طلب پیدا ہوئی ، کل طلب 20 ہزار میگاواٹ کی ڈیمانڈ آئی ہے، کوشش ہے کہ 23 ہزار میگاواٹ تک پیداوار لے جائیں، مختلف ڈسکوز کو بھی وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

وزیر توانائی خرم دستگیر نے کل مسجد نبوی میں پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے کہا کہ ہم اس نبی کے ماننے والےہیں جنہوں نے پتھر کھا کر بھی دعا کی لیکن ریاست مدینہ کے دعویداروں نے کل شب مدینہ کا تقدس پامال کیا، اس بارے میں شیخ رشید پہلے وارننگ دے چکے تھے، استدعا ہے کہ نفرت کی سیاست ملک تک محدود رکھیں، ہمارا جواب ویسا نہیں تھا جیسا ان سے روا رکھا گیا، سعودی حکومت نے بروقت اقدام کیا، توقع ہے آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔

 یہ بھی پڑھیں:        خاوند کی بیروزگاری۔خاتون تین بچوں سمیت سمندر میں کود گئی