بشیر میمن کے الزامات پر حکومت ان ایکشن، سابق ڈی جی ایف آئی اے کی آئل مل پر چھاپہ

Apr 29, 2021 | 21:54:PM
بشیر میمن کے الزامات پر حکومت ان ایکشن، سابق ڈی جی ایف آئی اے کی آئل مل پر چھاپہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز)سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے الزامات کے بعد حکومت ایکشن میں آگئی ، پاکستان سٹینڈرڈ کنٹرول اتھارٹی نے سانگھڑ کے تعلقہ شہدادپور میں قائم المجتبی آئل مل پر چھاپہ مارا ،عملے کی جانب سے ریکارڈ کی چھان بین گھی اور کوکنگ آئل کی کوالٹی چیک کرنے کے بعد روانہ ہوگئے۔
سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے رابطہ کرنے پر موقف دیتے ہوئے کہاکہ وفاقی سٹینڈرڈ کنٹرول اتھارٹی کے عملے نے اچانک میری المجتبی گھی فیکٹری پرچھاپہ مارا،گھی اور آئل کی کوالٹی اور تمام ریکارڈ کی چھان بین کرکے واپس چلے گئے ، ان کاکہناہے کہ عملہ کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں: ویکسین کی بروقت خریداری سے کوروناکو پھیلنے سے روکا جاسکتا تھا،شہبازشریف