اللہ معاف فرمائے۔۔ ایمبولنس ڈرائیور کورونا زدہ نعشوں کی بلا معاوضہ منتقلی کیلئے روزہ چھوڑنے پر مجبور

Apr 29, 2021 | 11:24:AM
اللہ معاف فرمائے۔۔ ایمبولنس ڈرائیور کورونا زدہ نعشوں کی بلا معاوضہ منتقلی کیلئے روزہ چھوڑنے پر مجبور
کیپشن: بھارتی ریاست اترپردیش کا ایمبولنس ڈرائیور فیض
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)رمضان المبارک میں کوئی مسلمان مشکل ہی سے روزہ چھوڑتا ہے لیکن بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع الہٰ آباد (پریاگ راج) کے ایک ایمبولنس ڈرائیور کے لئے کورونا وباءکے دوران لوگوں کی مدد کرنا روزہ رکھنے سے زیادہ اہم ہے۔

ایک بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق غریبوں اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے والا ایمبولنس ڈرائیور فیض  یتیموں کی آخری رسومات ادا کرنے میں بھی ہاتھ بٹاتا ہے۔ یہ ڈرائیور ‘ کووِڈ19 مریضوں کی نعشوں کو پہنچانے کے لئے مفت گاڑی فراہم کرتا ہے۔ پریاگ راج کے محلہ عطار سویاں کا رہنے والا فیض گزشتہ 10 برس سے غریبوں کی نعشوں کی منتقلی کے لئے مفت گاڑی فراہم کرتا رہا ہے لیکن کورونا کی وباءکے دوران اس کا بیشتر وقت ضرورت مندوں کی مدد میں صرف ہورہا ہے۔ اس نے کہنا ہے کہ حالات دشوار ہیں، میں فون آتے ہی نکل پڑتا ہوں ۔ ایسے حالات میں روزہ رکھنا ممکن نہیں‘ اللہ معاف کرنے والا ہے۔ فیض کسی سے بھی کوئی پیسہ نہیں مانگتا لیکن اگر کوئی اپنی طرف سے دے دیتا ہے تو وہ اسے قبول کرلیتا ہے ۔ فیض نے شادی نہیں کی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اگر میں دنیوی معاملات میں پڑگیا تو میرے کام میں خلل پڑے گا اسی لئے میں شادی کرنا نہیں چاہتا ۔ وہ ابتدا میں نعشیں منتقل کیا کرتا تھا لیکن بعد میں اس نے قرض پر ایک ایمبولنس خریدلی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی ، لاہور اور اسلام آباد میں آج  افطار  کے اوقات