این اے 249 ضمنی الیکشن،  ووٹنگ جاری، سخت سکیورٹی انتظامات

Apr 29, 2021 | 09:26:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں ضمنی الیکشن کے لئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ حلقے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق این اے 249 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا وقت صبح 8 بجے شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔پولنگ اسٹیشنز کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، پولیس اور رینجرز کے جوان پولنگ اسٹیشنرز کے باہر اپنی ڈیو ٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ جبکہ پولنگ کے باعث حلقے میں عام تعطیل ہے۔ قومی اسمبلی کے حلقے 249کے لئے تحریک انصاف، ن لیگ، پیپلز پارٹی اور پاک سر زمین پارٹی کے امیدوار میدان میں ہیں۔جبکہ 18 آزاد امیدوار بھی ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے امجد اقبال، مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل، پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل اور پاک سرزمین پارٹی کے مصطفیٰ کمال اور اس کے علاوہ ایم کیو ایم پاکستان کے حافظ محمد مرسلین بھی امیدوار ہیں۔یاد رہے کہ این اے 249 کی نشست فیصل واوڈ کے سینیٹر بننے کے باعث خالی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی ، لاہور اور اسلام آباد میں آج  افطار  کے اوقات