معروف سوشل میڈیاانفلوئنسر کبری یاقوت کی پراسرارموت
ان کے ٹک ٹاک پر 10 لاکھ اور انسٹاگرام پر 2 لاکھ سے زیادہ فالورز تھے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر کبری یاقوت استنبول میں پراسرارطورپرپانچویں منزل سے گرکرہلاک ہوگئیں۔
26 سالہ کبری یاقوت نے اپنی وائرل ہونے والی "دولہے کے بغیر شادی"کی ویڈیوز کے باعث دنیا بھر میں شہرت حاصل کی تھی ۔
ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لاش کے ساتھ ایک نوٹ بھی ملا ہے،ترک پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے،لاش پوسٹ مارٹم کے لیے آبائی شہربرسا لے جائی گئی جہاں نماز جنازہ کی ادائیگی کےبعد والدین،دوستوں اوررشتہ داروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا۔
سوشل میڈیاانفلوئنسر کے ٹک ٹاک پر 10 لاکھ اور انسٹاگرام پر 2 لاکھ سے زیادہ فالورز تھے،ان کے پرستاروں اورسوشل میڈیا صارفین نے انہیں بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے ،آخری ویڈیو اپنی موت سے کچھ دیر پہلے شیئر کی تھی جس میں اسے اپنے اپارٹمنٹ کی صفائی کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔