سمگلنگ روکنے کیلئے سخت کریک ڈاؤن،بزنس کمیونٹی نے حکومت سے اپیل کردی

Sep 28, 2023 | 12:36:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) صدر یونائیٹڈ بزنس گروپ زبیر طفیل نے کہا ہے کہ کریک ڈاؤن سے مافیاز کو بھاری نقصان پہنچایا جائے۔ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے مال کو ضبط کرلیا جائے۔ ایسا کریک ڈاؤن ہو کہ دوباہ یہ مافیا سر نہ اٹھا سکے۔

صدر یونائیٹڈ بزنس گروپ زبیر طفیل کا کہنا ہے کہ حکومت نے ڈالر اور اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کی بزنس کمیونیٹی اسکی حمایت کرتی ہے ڈالر پر سخت کریک ڈاؤن کے بعد ڈالر مسلسل سستا ہورہا ہے۔ اسمگلنگ کا ملک سے خاتمہ کرنا ہوگا ہماری کھانے کی اشیا افغانستان اسمگل ہورہی تھی ہمارے ملک کی کھاد کی بھی اسمگلنگ ہورہی ہے،اجناس اور کھاد کی اسمگلنگ کو مکمل روکنا ہوگا،کریک ڈاؤن کے بعد اب چینی کے دام بھی گررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ویرات مجھے پیارا ہے وہ میرے داماد جیسا ہے، شارخ خا ن کا دلچسپ تبصرہ

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں جو بھی ذخیرہ اندوزی کرتے ہیں ان کے گوداموں پر چھاپے مار کر سب ضبط کرلیا جائے،ان مافیاز کو خوف آیا تو ڈالر مسلسل فروخت کررہے ہیں،آنے والے دنوں میں ڈالر مزید سستا ہوگا۔