ڈالر کی قیمت میں حیران کن کمی

Sep 28, 2023 | 11:27:AM
ڈالر کی قیمت میں حیران کن کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)روپے کی قدر میں ہر روز اضافہ ہونے لگا،انٹر بینک میں ڈالر مزید ہو گیا۔
ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی سے روپے کی قدر مستحکم ہو گئی ہے،کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 10 پیسے سستا ہوگیا انٹر بینک میں ڈالر 288 روپے سے بھی نیچے آگیا انٹر بینک میں ڈالر 288.75 روپے سے گر 287.65 روپے تک گرگیا،گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 288 روپے 75 پیسے پر بند ہوا تھا۔

انٹر بینک میں ڈالر 307.10 روپے کی بلند سطح سے اب تک 19.45روپے سستا ہوچکا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی سے درآمدی لاگت میں کمی ہوگی،ڈالر سستا ہونے سے مہنگائی کی بڑھتی رفتار کم ہوجائے گی۔

 یہ بھی پڑھیں: تیل مزید مہنگا ہو گیا

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 99 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، جس کے بعد انڈیکس 46 ہزار 464 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔