امریکا کا آواز سے پانچ گُنا تیز رفتار میزائل کا کامیاب تجربہ

Sep 28, 2021 | 15:39:PM
امریکا کا آواز سے پانچ گُنا تیز رفتار میزائل کا کامیاب تجربہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے آواز کی رفتار سے پانچ گُنا تیز رفتار میزائل کا کامیاب تجربہ  کرلیا۔

 پینٹاگون کے مطابق 2013ء کے بعد سے اس طرح کے کسی ہتھیار کا یہ اولین تجربہ ہے۔ امریکا کی ڈیفنس ایڈوانسڈ ریسرچ پراجیکٹس ایجنسی (DARPA) کی طرف سے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہائپر سانک ایئر بریدنگ ویپن کنسپٹ (HAWC) کی پرواز کا تجربہ گزشتہ ہفتے کیا گیا۔

میزائل میں  اس کی انتہائی سپیڈ  حاصل کرنے کےلئے نارتھروپ گرمن سکرم جیٹ انجن استعمال کیا گیا ہے۔ رواں برس جولائی میں روس نے بھی ہائپر سانک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔ روسی صدر نے اس موقع پر کہا تھا کہ اس میزائل کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: