جنوبی افریقہ سے شکست کے بعد بابراعظم پر تنقید، شاہین آفریدی بھی میدان میں آ گئے

Oct 28, 2023 | 14:38:PM
جنوبی افریقہ سے شکست کے بعد بابراعظم پر تنقید، شاہین آفریدی بھی میدان میں آ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(افضل بلال) آئی سی سی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ سے شکست کے بعد کپتان بابراعظم اور ان کی کپتانی پر شدید تنقید کی جارہی ہے جس پر شاہین شاہ آفریدی بھی میدان میں آ گئے۔

بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ میں گزشتہ روز قومی ٹیم کو سخت مقابلے کے باوجود جنوبی افریقہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ورلڈ کپ میں شاہینوں کی مسلسل چوتھی شکست کے بعد سوشل میڈیا اور مین سٹریم میڈیا پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے، کرکٹ تجزیہ کار، صحافی اور سابق کرکٹرز کی جانب سے بابراعظم کی کپتانی ، پرفارمنس اور فیصلوں پر سوالیہ نشان اٹھائے جا رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: پاک جنوبی افریقہ میچ، آئی سی سی نے بڑی غلطی تسلیم کر لی

سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کردہ اپنے پیغام میں قومی ٹیم کے مین اٹیک بولر شاہین شاہ آفریدی نے جنوبی افریقہ سے حوصلہ شکن شکست اور کپتان پر ہونے والی کڑی تنقید منظر میں لکھا کہ ’’ مضبوط رہو، میرے کپتان، آپ نے بہت کچھ کیا ہے‘‘۔

شاہین آفریدی نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ ’’ میں ہمیشہ آپ کے ساتھ رہوں گا چاہے کچھ بھی ہو، میں آپ سے اس سے زیادہ پیار کرتا ہوں جو الفاظ کبھی بیان نہیں کرسکتے ہیں‘‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی افریقہ نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دی، اس شکست کے ساتھ ہی پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں دم توڑنے لگی ہیں۔