ای سی سی اجلاس، 3 لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کی منظوری

Oct 28, 2022 | 21:30:PM
وزیر خزانہ اسحاق ڈار، اقتصادی رابطہ کمیٹی، اجلاس، ٹی سی پی، یوریا درآمد، منظوری
کیپشن: اسحاق ڈار (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی )کا اجلاس ہوا، ٹی سی پی کے ذریعے 3 لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق یوریا کی کم سے کم بولی 520 ڈالر ٹن موصول ہوئی ،حکومتی بنیادوں پر 8 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کی منظوری دی گئی،صوبوں کو پاسکو کے ذریعے درآمدی گندم فراہمی کی منظوری دی گئی،ایک لاکھ 20 ہزار میٹرک ٹن گندم کی درآمد کے چھٹے ٹینڈر کی منظوری دی گئی،چھٹے ٹینڈر کیلئے کم سے کم بولی 373 ڈالرز فی میٹرک ٹن موصول ہوئی 
وزارت داخلہ کو امن و امان پر قابو پانے کیلئے33 کروڑ 39 لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری دیدی گئی۔

دریں اثنا وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے چینی سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی، ملاقات پر سی پیک منصوبوں ،پاک چین اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف سے میاں مرغوب احمد کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال