ملک میں سیلاب کی تباہ کاریاں، عالمی رپورٹ جاری

Oct 28, 2022 | 16:57:PM
ملک میں سیلاب کی تباہ کاریاں، عالمی رپورٹ جاری
کیپشن: سیلاب
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ملک میں سیلاب کے نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کردی گئی عالمی بینک ، ایشیائی ترقیاتی بینک اور یورپی یونین کے تعاون سے رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

عالمی بینک ، ایشیائی ترقیاتی بینک اور یورپی یونین کے تعاون سے بنائی گئی رپورٹ میں سیلاب سے نقصانات کا تخمینہ 30 ارب ڈالر سے زائد لگایا گیا ہے ۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ یہ تباہی یورپی ممالک کی بے ہنگم ترقی کی وجہ سے آئی ہے ، پاکستان 40 فیصد ترقیاتی بجٹ استعمال کرکے بھی نقصان کو پورا نہیں کر سکتا ، آئی ایم ایف اپنی سخت شرائط پر نظر ثانی کرے ،احسن اقبال بین الاقوامی برادری اس تباہی کی ذمہ داری لے ، سیلاب کی وجہ سے 20 غریب ترین اضلاع تباہ ہوئے ، لاکھوں لوگوں کو سیلاب کی تباہی کا سامنا کرنا پڑا ، لاکھوں بچے غذائی قلت کا شکار ہوئے ہیں ۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 70 ارب دیے گئے ،چھوٹے کاشتکاروں کو بیج کی فراہمی کیلئے 9 ارب جاری کیے گئے ،سیلاب متاثرین کیلئے موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنیکا منصوبہ بنا رہے ہیں ، سیلاب سے سندھ میں 80 فیصد نقصانات ہوئے ہیں۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ  ماحولیاتی تبدیلیاں صرف پاکستان تک محدود نہیں رہیں گی ، پوری دنیا موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ  آج پاکستان کی باری ہے ، کل کسی اور ملک کی ہوگی ، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے فنڈز درکار ہیں۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام/ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان میں سیلاب سے 33 ملین افراد متاثر ہوئے اور اے ڈی بی، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے ان کی بحالی کیلئے امداد جاری رکھے گا،کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی یانگ یی (Yong Ye) کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی نے بی آئی ایس پی کے تحت سیلاب متاثرین کی فوری امداد کی کاوشوں کو سراہا ۔ بی آئی ایس پی فلڈ کیش ریلیف اسسٹنس کے تحت سیلاب متاثرین میں اب تک 66 ارب روپے سے زائد کی رقوم تقسیم کرچکا ہے، کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی یانگ یی (Yong Ye)  اے ڈی بی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مزید موثر، ہنگامی حالت کا بروقت مقابلہ کرنے اور سماجی تحفظ کاادارہ بنانے کے لیےمعاونت جاری رکھے گا، کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی یانگ یی (Yong Ye)  بی آئی ایس پی نے قومی سماجی و معاشی رجسٹری کے تحت حکومت پاکستان کو متاثرہ خاندانوں کی تزی سے شناخت اور ان تک رسائی حاصل کرنے کے قابل بنایا ہے، کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی یانگ یی (Yong Ye) ایشیائی ترقیاتی بینک حکومت پاکستان اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے ، کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی یانگ یی (Yong Ye)