اللہ اکبر۔۔دردناک انجام۔۔عراقی لڑکی کو شادی سے پہلے موت آگئی

Nov 28, 2021 | 00:04:AM
عراقی ،نوجوان ،لڑکی ،مریم ،نوری
کیپشن: عراقی نوجوان لڑکی مریم نوری اپنےمنگیتر کےہمرا ہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دنیا میں ہر انسان خوبصورت خوابوں کی تعبیر کیلئے بہت مشکلات جھیلتا ہے ، سہانے مستقبل کیلئے تارکین وطن کی ایک بڑی تعداد فرانس سے سمندر کے راستے برطانیہ میں داخل ہونے کی غیر قانونی کوشش کرتی ہے۔ اس کوشش میں سیکڑوں لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔اس حوالے سے تازہ ترین واقعہ جمعرات 25 نومبر کو پیش آیا، جب ایک نوجوان دوشیزہ فرانس سے انگلش چینل عبور کرنے کے دوران ڈوب کر مر گئی۔ اس کا منگیتر انگلینڈ میں اسکا انتطار کرتا رہ گیا۔

العریبہ ٹی وی چینل کی ویب رپورٹ کے مطابق فرانس کے شہر کیلے کے قریب ڈنکرک سے ایک کشتی تارکین وطن کو لے کر برطانیہ کے لیے روانہ ہوئی۔ اس کشتی نے انگلش چینل عبور کرنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ ڈوب گئی۔ اس کے نتیجے میں 27 تارکین وطن ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ ڈوب جانے والوں میں ایک عراقی نوجوان لڑکی مریم نوری بھی شامل تھی۔کرد نوجوان لڑکی مریم کی عمر 24 برس تھی۔ وہ اپنے منگیتر سے ملاقات کی تیاری میں تھی تاہم سمندر نے اس کا خواب چکنا چور کر دیا۔ مریم کی لاش نکالے جانے کے بعد اسے سفید عروسی جوڑے کے بجائے کفن پہنا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:جو ڈر گیا وہ مرگیا۔۔انضمام الحق نے بھارتی ٹیم کی پاکستان سے ہار کی وجہ بتا دی

رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں مریم کے نوجوان منگیتر امین باران کا کہنا ہے کہ کشتی ڈوبنا شروع ہوئی تو مریم اور امین کے درمیان Snapchat پر  پیغامات کا تبادلہ جاری تھا۔ امین کا تعلق عراقی کردستان کے قصبے صوران سے ہے۔ امین کے مطابق کشتی میں پانی بھرنا شروع ہوا اور اس کا توازن بگڑ گیا۔ کشتی میں سوار افراد نے پانی باہر نکالنے کی کوشش کی۔ اس دوران میں امین جی پی ایس نظام کے ذریعے کشتی کے مقام کا جائزہ لیتا رہا۔ فرانس کے شمالی ساحل کے نزدیک پیش آنےو الے حادثے میں کشتی میں سوار دو افراد کے سوا بقیہ تمام افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ مرنے والوں میں ایک حاملہ سمیت 7 خواتین ، 3 بچے اور 17 مرد تھے۔
یہ بھی پڑھیں:شہناز گل کی دشمن ہمانشی کھورانہ کا آج جنم دن۔۔کیریئر  تنازعات سے بھرا