بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والا کاوان کل جد اہو جائیگا

Nov 28, 2020 | 17:32:PM
بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والا کاوان کل جد اہو جائیگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آبادکے مرغرار چڑیا گھر کے ہاتھی کاوان کو کمبوڈیا بھیجنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خصوصی کارگو طیارہ کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن کے شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، ایوی ایشن ڈویژن نے بھی ڈی جی سی اے اے ،ایئرپورٹ منیجر،اور اے ایس ایف کو ہاتھی کی منتقلی کے حوالے تمام سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کردی ،سول ایوی ایشن نے کاوان کی روانگی کےلئے خصوصی کارگو چارٹر طیارہ ہائیر کیا ہے ،ہاتھی کاوان کی منتقلی کےلئے وزارت ماحولیات تبدیلی نے سرٹیفکیٹ بھی جاری کردیا،کاوان کی کمبوڈیا منتقلی کےلئے دو غیر ملکی ڈاکٹروں اور 8 غیر ملکی ٹیکنیکل سٹاف کی ٹیم بھی ہمراہ روانہ ہو گی،کاوان کو کل اسلام آباد ایئرپورٹ سے کمبوڈیا منتقل کیا جائے گا،کاوان کی منتقلی کےلئے ڈونرز نے خصوصی طیارہ ہائیر کیا ہے،کاوان کی منتقلی پر حکومت پاکستان کے اخراجات ڈونرز کررہے ہیں۔