کراچی میں مبینہ  پولیس مقابلہ۔۔۔اصل کہانی سامنے آگئی

Nov 28, 2020 | 13:18:PM
کراچی میں مبینہ  پولیس مقابلہ۔۔۔اصل کہانی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 4 کے بنگلہ مالکان نے گزشتہ روز ہونے والے پولیس مقابلے کو جعلی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق  کراچی ڈیفیس مبینہ پولیس مقابلے میں مارے جانے والے 5 ڈاکوؤں میں ایک گھر کا ڈرائیور بھی شامل تھا جس کی مالکن واقعے کے خلاف گزری تھانے پہنچ گئی۔

لیلیٰ پروین نے گزری تھانے کے باہر گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ان کی ساس اور نند کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا اور ڈرائیور محمد عباس کو اغوا کر کے قتل کر دیا گیا، ڈرائیور کا دہشت گردوں سے کوئی تعلق نہیں تھا، پولیس متضاد بیانات دے رہی ہے۔

لیلیٰ پروین کے شوہر علی حسنین ایڈووکیٹ نے وزیر اعظم عمران خان سے واقعے کا نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کا کریمنل ریکارڈ ہے تو اسے عدالت میں پیش کرنا چاہیے، ان کے ڈرائیور کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا جب کہ واقعے کا کوئی عینی شاہد نہیں ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ لیلیٰ پروین اور ان کے شوہر نے ابھی تک مقدمہ درج کرنے کی کوئی درخواست نہیں دی۔

پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ مارے گئے ڈرائیور کا دہشت گردوں سے رابطہ تھا جبکہ گینگ کے سرغنہ غلام مصطفیٰ اور محمد عباس کا کال ڈیٹا اور ریکارڈنگ بھی موجود ہے اور دونوں کے درمیان 17 مرتبہ ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

 واضح رہے کہ پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ مقابلے میں 5 ملزم مارے گئے ہیں۔