پنجاب پولیس اور انٹرپول کی مشترکہ کارروائی، سعودی عرب سے اشتہاری ملزم گرفتار

May 28, 2024 | 22:52:PM
پنجاب پولیس اور انٹرپول کی مشترکہ کارروائی، سعودی عرب سے اشتہاری ملزم گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  پنجاب پولیس اور انٹرپول اسلام آباد نے مشترکہ کارروائی کرتےہوئے فورتھ شیڈول کا مفرور اشتہاری 10برس بعد سعودی عرب سے گرفتار کرلیا۔

  ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ اشتہاری ملزم  راؤ حبیب الرحمان کے خلاف تھانہ فتح شاہ ضلع وہاڑی میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے،پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ملزم کا ریڈ نوٹس جاری کروایا ، گرفتاری کیلئے مسلسل فالواپ جاری رکھا ،سعودی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے پاکستان کے حوالے کیا ،وہاڑی پولیس نے ائیر پورٹ سے ملزم کو حراست میں لے لیا ۔

 ترجمان پنجاب پولیس  نے مزید بتایا کہ رواں برس بیرون ممالک سے گرفتار اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 39 ہو گئی ۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنےخطرناک اشتہاری کی سعودی عرب سے گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: پراپرٹی ٹائیکوں کے دفتر پر نیب کا چھاپہ