سپین کے بعد مزید 2اہم ممالک نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا 

May 28, 2024 | 21:59:PM
سپین کے بعد مزید 2اہم ممالک نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )سپین کے بعد ناروے اور آئرلینڈ نے بھی فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرلیا۔

تفصیلا ت  کے مطابق سپین کے بعد ناروے اور آئرلینڈ کی حکومتوں نے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کی منظوری دے دی ہے ، تینوں ممالک کی حکومتوں نے فلسطین کو باضابطہ طور پر بطور ریاست تسلیم کرنے کی منظوری دی، نارویجیئن کابینہ کی جانب فلسطین کو تسلیم کیے جانے کی باضابطہ منظوری دیے جانے کے بعد ناروے کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ناروے 30 سال سے فلسطین کے حقوق کا سرگرم محافظ رہا ہے۔

آئرلینڈ کی کابینہ نے بھی فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کیے جانے کی منظوری دی،حکومتی اعلامیے میں کہا گیا کہ آئرلینڈ نے فلسطین کو بطور ایک خودمختار اور آزاد ریاست تسلیم کرلیا ہے، کابینہ نے آئرلینڈ اور فلسطین کے درمیان سفارتی تعلقات قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے اور فلسطینی شہر رام اللہ میں سفارت خانہ کھول کر سفیر مقرر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :خلیل الرحمان قمر کا ماہرہ خان سے متعلق ایک اور بیان آگیا