مخصوص سیاسی جماعت یوم تکبیر کو 1971 سے منسلک کررہی ہے: طلال چوہدری

May 28, 2024 | 16:10:PM
مخصوص سیاسی جماعت یوم تکبیر کو 1971 سے منسلک کررہی ہے: طلال چوہدری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے مخصوص سیاسی جماعت یوم تکبیر کو 1971 سے منسلک کررہی ہے۔ہم 28 مئی پر فخر کرتے ہیں، 28 مئی کو پاکستان عالم اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بنا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ  ہم 28 مئی والے ہیں 9 مئی والے نہیں، 9 مئی جان بوجھ کر کیا گیا، 1971 کو ذہن میں رکھتے ہوئے 9 مئی کیا گیا لیکن وہ لوگ ناکام ہوئے، ہم 28 مئی کو یہ عزم کرتے ہیں کہ 9 مئی والے پھر ناکام ہوں گے، پاکستان کامیاب ہوگا، جیسے 28 مئی کو پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا ہم آج عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کی معیشت کو بھی ایسے ہی کامیاب بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس دن تک پہنچانے والوں میں نواز شریف کا کردار اہم ہے، کوئی کچھ بھی کہے مگر پوری طاقتور دنیا ایک طرف کھڑی تھی اور پاکستان اور اس کے ادارے، افواج اور میاں صاحب کی قیادت دوسری طرف پاکستان اور عالم اسلام کے لیے کھڑےتھے، آج پھر ہمیں ضرورت ہے کہ تمام ادارے مل کر ایک کھڑے ہوں اور مایوسی پھیلانے والوں کو ناکام کریں، پاکستان کی عزت اور سیکیورٹی کو بہتر بنائیں۔

ضرورپڑھیں:ڈیفالٹ کا خطرہ،اینگرو پاور جن تھر نے واجبات کی ادائیگی کیلئے سی پی پی اے کو خط لکھ دیا

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ 28 مئی کو نا صرف یوم تکبیر ہوا بلکہ آج ہی نواز شریف جماعت کے صدر بن رہے ہیں، یوم تکبیر زندہ باد، 9 مئی والے مردہ باد، 9 مئی، شیخ مجیب اور سقوط ڈھاکہ کی ویڈیوز لگانے والے ناکام ہوں گے۔ہم جو پہلے کچھ نا کرسکے وہ اب کر کے دکھائیں گے اور پاکستان کو کامیاب کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یوم تکبیر کو منانے کے بجائے منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، پاکستان کے اداروں، فوج کو، دشمن کے اداروں کےطور پر پیش کیا جارہا ہے، مخصوص سیاسی جماعت یوم تکبیر کو 1971 سے منسلک کررہی ہے۔