آج توشہ خانہ اور سائفر کیس کا فیصلہ آنا تھا اس لئے چھٹی کا اعلان کیا گیا، زین قریشی کا دعویٰ

May 28, 2024 | 01:05:AM
آج توشہ خانہ اور سائفر کیس کا فیصلہ آنا تھا اس لئے چھٹی کا اعلان کیا گیا، زین قریشی کا دعویٰ
کیپشن: زین قریشی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما زین قریشی نے وزیراعظم کے ملک بھر میں عام تعطیل کے اعلان پر کہا ہے کہ منگل کو دو اہم کیسز کا فیصلہ آناتھا وزیراعظم نے چھٹی کا اعلان کردیا،توشہ خانہ اور سائفر کیس کا فیصلہ آنا تھا اس لئے چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ ن لیگ ہی کہتی تھی کہ نیب کے ادارے کو ختم کرنا چاہئے،آج آرڈیننس جاری کیا گیا حراست کی مدت 14روز سے بڑھا کر 40دن کردی گئی،غلط کیس بنانے والے نیب افسر کی سزا 5سال سے کم کرکے 2سال کردی گئی، جاری کئے گئے دونوں آرڈیننس کو چیلنج کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے  بانی عمران خان کے سوشل میڈیا  پر وائرل بیان سے متعلق کہا کہ ہمارا کہنے کا ایک ہی مقصد ہے کہ ماضی میں غلطی کی دہرانا نہیں چاہئے،حمودالرحمان کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنی چاہئے،ان کاکہناتھا کہ پہلے دن سے کہا ہے کہ ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیاہے،مخصوص نشستیں بھی ہمیں نہیں دیں اور بانٹ دی گئیں،ذاتی مفاد کو ملک کے مفاد پر رکھا گیا جس سے ملک کانقصان ہوا،حقائق سے عوام کو باخیر رکھنا چاہئے تاکہ بااختیار ہو کر فیصلے کریں،ان کا مزید کہناتھا کہ نیا حربہ اپنا یا جارہا ہے ٹریبونلز کیلئے اب ریٹائرڈججز کو لایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری افسران و ملازمین کی یوم تکبیر کی چھٹی منسوخ