کانز فیسٹیول: سب سے بڑا اعزاز فرینچ فلم ‘ اناٹومی آف فال‘ کو مل گیا

May 28, 2023 | 15:26:PM
کانز کے فلمی میلے کا سب سے بڑا اعزاز پام ڈی اور Palme d’Or فرانسیسی فلم اناٹومی آف اے فال Anatomy Of A Fall نے جیت لیا، جو اس فلم کی ڈائریکٹر جسٹیئن ٹرائیٹ Justine Triet نے وصول کیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کانز کے فلمی میلے کا سب سے بڑا اعزاز پام ڈی اور Palme d’Or فرانسیسی فلم اناٹومی آف اے فال Anatomy Of A Fall نے جیت لیا، جو اس فلم کی ڈائریکٹر جسٹیئن ٹرائیٹ Justine Triet نے وصول کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپانی اداکار کوجی یاکوشو Koji Yakusho بہترین اداکار اور ترکش اداکارہ مروو ڈیزدار Merve Dizdar بہترین اداکارہ قرار پائیں۔

بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ فرانسیسی رومانوی فلم کے ڈائریکٹر ٹران این ہنگ Tran Anh Hung کو دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کانز فلم فیسٹیول کی اختتامی تقریب فرانس سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ٹی وی اور انٹرنیٹ پر لائیو دیکھی گئی۔

مزید پڑھیں:  ہفتے کے دوران سونے کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟ قیمت کہاں تک پہنچی؟

یاد رہے کہ فلمی دنیا کے معتبر ترین میلوں میں سے ایک کانز فیسٹیول 16 مئی سے 27 مئی تک جاری رہا۔