2 پاکستانی کوہ پیماؤں نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

May 28, 2022 | 09:30:AM
کوہ پیما،پانچویںم،چوٹی
کیپشن: سرباز خان نے 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی 14 میں سے گیارہویں چوٹی کو سر کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کے دو کوہ پیماؤں سرباز علی اور شہروز کاشف نے دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ مکالو کو سر کر لیا۔

سرباز علی خان نے نیپال میں واقع 8463 میٹر بلند چوٹی کو ہفتے کی صبح سر کیا، سرباز علی خان نے 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی 14 میں سے گیارہویں چوٹی کو سر کیا۔ کنچن جونگا سر کرنے والے 20 سالہ شہروز کاشف اب ماؤنٹ لوسٹے سر کریں گے

سرباز 8 ہزار میٹر سے بلند 10 چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما بن گئے۔ سرباز علی خان نے چند روز قبل ہی دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جونگا کو بھی سر کیا تھا۔ دوسری 20 سالہ شہروز کاشف ماؤنٹ مکالو سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معروف پاکستانی کوہ پیما علی رضا سد پارہ رضائے الہی سے انتقال کر گئے

خیال رہے معروف پاکستانی کوہ پیما علی رضا سد پارہ گزشتہ روز رضائے الہی سے انتقال کرگئے۔ علی رضا سدپارہ پہاڑ سے گرنے کے باعث زخمی ہوئے تھے جس کے وجہ سے وہ ریجنل اسپتال میں زیر علاج تھے۔ اہل خانہ کے مطابق 66 سالہ علی رضا 1986 سے کوہ پیمائی کے شعبے سے وابستہ تھے، انہوں نے 8 ہزار میٹر سے بلند چار چوٹیوں کو 16 بار سر کیا تھا۔