خاتون اول کا وژن۔۔ لاہور میں صوفی ازم اور سائنس و ٹیکنالوجی ریسرچ سنٹر بنے گا

May 28, 2021 | 23:57:PM
خاتون اول کا وژن۔۔ لاہور میں صوفی ازم اور سائنس و ٹیکنالوجی ریسرچ سنٹر بنے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب بھر میں صوفی ازم اور سائنس و ٹیکنالوجی ریسرچ مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔اس کی وجہ صو فی از م میں خاتون اول بشریٰ بی بی کی گہری دلچسپی بتائی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پہلے مرحلے میں شیخ ابوالحسن شازلی صوفی ازم اور سائنس و ٹیکنالوجی ریسرچ سینٹر کا لاہور میں آغاز کیا جائے گا۔خاتون اول کے وژن کے مطابق ریسرچ سینٹرز کا دائرہ کار پنجاب بھر میں بڑھایا جائے گا اور صوبے میں ریسرچ سینٹر تک ریموٹ رسائی دی جائے گی تاکہ لوگ گھر بیٹھے اس سے مستفید ہوسکیں۔

نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں سکالر شپ کیلئے راہنمائی کی غرض سے ہائر ایجوکیشن کے تعاون سے آن لائن رہنمائی مرکز پورٹل بھی قائم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان مصر کی پہلی مشترکہ ایئر ڈیفنس مشق "اسکائی گارڈ کی تقریب