بھٹہ مزدوروں کے بچوں کا مستقبل داو پر لگنے کا خدشہ

May 28, 2021 | 20:43:PM
بھٹہ مزدوروں کے بچوں کا مستقبل داو پر لگنے کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھٹہ مزدوروں کے بچوں کے فنڈز بھی دیگر منصوبوں کو منتقل کرنے کی تیاریاں، ایجوکیشن اتھارٹی نے 230 ملین کے فنڈز سے اضافی کمرے بنانے کی اجازت مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے بھٹہ مزدوروں کے بچوں کیلئے جاری فنڈز دوسرے منصوبہ جات پر خرچ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ بھٹہ مزدوروں کے بچوں کے وظائف کی رقم سے سرکاری سکولوں میں اضافی کمرے بنائے جائیں گے۔نئے مالی سال سے قبل اجازت نہ ملنے سے بھٹہ مزدوروں کے بچوں کیلئے جاری فنڈز ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے وظائف کیلئے جاری 230 ملین روپے دوسرے منصوبوں پر خرچ کرنے کیلئے اجازت طلب کرلی ہے اور سمری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو بھجوا دی گئی ہے۔ 
یہ بھی پڑھیں: کسانوں کیلئے بری خبر