بھارت میں کورونا سے  16 لاکھ  اموات ہوئیں، نیو یارک ٹائمز۔۔خبر بے بنیاد، بھارت سرکار

May 28, 2021 | 14:44:PM
بھارت میں کورونا سے  16 لاکھ  اموات ہوئیں، نیو یارک ٹائمز۔۔خبر بے بنیاد، بھارت سرکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے بھارت میں حالیہ دنوں میں ہونیوالی اموات کے حوالے سےامریکی اخبار ’نیویارک ٹائمز‘ نے ایک سٹوری شائع کی ہے جس میں اخبار نے دعویٰ کیاہے کہ کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد اس سے بہت زیادہ ہے جو  بھارتی حکومت نے بتائی ہے۔ نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں مرنیوالوں کی تعداد 16 لاکھ بتائی ہے۔بھارتی حکومت نے اس رپورٹ پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی  حکومت کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 3لاکھ 15ہزار 235ے۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ پر مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہاکہ ٹائمز کی خبر میں ہندوستان میں کووڈ سے ہونے والی اموات کی تعداد کو لے کر دی گئی معلومات بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔ اس کے دعوے ثبوتوں پر نہیں بلکہ مسخ شدہ اندازے پر مبنی ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کے جوائنٹ سکریٹری لو و اگروال نے کہاکہ نیو یارک ٹائمزس کی رپورٹ من گھڑت اور جھوٹی ہیں ہم نہیں جانتے کہ کس بنیاد پر اندازہ لگایاجاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس ایک مضبوط نظام ہے جس کی ریاستیں پیروی کر رہی ہیں اور رپورٹیں دے رہی ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ہندوستان میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد سرکاری اعداد و شمار سے دگنی ہے اور بدترین صورتحال میں14 گنا تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ اسی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کانگریس کے رہنما راہول گا ندھی نے حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے ہوئی اموات پر حکومت جھوٹ بول رہی ہے ۔راہل نے امریکی اخبار نیویارک کا حوالہ دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ اعداد جھوٹ نہیں بولتے۔۔۔ہندوستانی حکومت بولتی ہے۔ راہل گاندھی کے ٹوئٹ پر مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ لاشوں پر سیاست کانگریس سٹائل، پیڑ  پر سے گدھ بھلے ہی غائب ہورہے ہوں لیکن لگتا ہے کہ ان کی توانائی زمینوں پر موجود گدھوں میں منتقل ہورہی ہے۔ راہل گاندھی کو دہلی سے زیادہ نیویارک پر بھروسہ ہے لاشوں پر سیاست کرنا کوئی زمینی گدھوں سے سیکھے۔