چینی باشندوں کی ہرممکن سیکیورٹی یقینی بنائیں گے :پاکستان

Mar 28, 2024 | 15:15:PM
 چینی باشندوں کی ہرممکن سیکیورٹی یقینی بنائیں گے :پاکستان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ بشام حملے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔ پاکستان میں چینی باشندوں کی ہرممکن سیکیورٹی یقینی بنائیں گے ۔ حکومت پاکستان چین کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے،ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں۔

ہفتہ وارمیڈیا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا بشام حملہ پاک چین دوستی کے دشمنوں نے کیا ، چین کی اپنے شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے تشویش قدرتی امر ہے۔ دونوں ممالک مل کر پاک چین دوستی کے دشمنوں کو ناکام بنائیں گے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا بھارت کے بارے میں پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ، بھارت کے ساتھ تجارت بحال کرنےکی کچھ بزنس مینوں کی درخواستوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مودی سرکار کا مقبوضہ کشمیر میں  لیتھیئم ذخائر کا ٹھیکہ دینا غیرقانونی اور کشمیریوں کو قدرتی وسائل سے محروم کرنا ہے ، پاکستان، کشمیرکیلئے سیاسی اور اخلاقی سپورٹ جاری رکھےگا ۔

ضرورپڑھیں:وزیر اعظم شہبازشریف کی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات

ترجمان کا کہنا تھا  سیکرٹری تجارت کےدورہ افغانستان اور مختلف امور پر پیشرفت سے مطمئن ہیں ، سیکرٹری کامرس نے افغان حکام کے ساتھ تجارت اور ویزہ سے متعلق بات چیت کی۔

یاد رہے کہ لاہور سمیت ملک بھر میں چائنیز وفد کے لیے بم پروف بسوں کے لیے انتظامات کا آغاز کر دیا گیا، چائنیز کے وفد بم پروف بسوں میں ہی سفر کریں گے۔