ائیر سیال 29 مارچ سے بین الاقوامی فضائی آپریشن کا آغاز کرے گی

Mar 28, 2023 | 23:00:PM
 ائیر سیال 29 مارچ سے بین الاقوامی فضائی آپریشن کا آغاز کرے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  پاکستانی دوسالہ ڈومیسٹیک فضائی آپریشن کے بعد ائیر سیال کل سے بین الاقوامی فضائی آپریشن کا آغاز کرےگی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ایک اور نجی ایئر لائن ایئر سیال  بین الاقوامی فضائی آپریشن کا آغاز  کرتے ہوئے,  علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے  سعودی عرب کے شہر  جدہ کے لیے پہلی پرواز روانہ کرے گی ،جس میں  بشمول 160 عمرہ زائرین موجود  ہونگے,جبکہ  پرواز کی روانگی سے قبل افتتاحی تقریب علامہ اقبال  ایئرپورٹ پرمنعقد  کی جائے گی ۔

سعودی عرب آپریشن کے لیے ائر بس 320 طیاروں کا استعمال کیا جائے گا  ،30 مارچ سے اسلام سے جدہ براہ راست پروازوں کا آغاز کیا جائے گا جبکہ اگلے مرحلے میں کراچی،سیالکوٹ اور پشاور سیکٹر کی پروازیں شروع کی جائیگی ۔ترجمان ائیر سیال کے مطابق ماہانہ 68 پروازیں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آپریٹ کی جائینگی اور نئے روٹس میں مدینہ،ریاض،دمام،دبئی،ابودابی،شارجہ اور مسقط شامل ہے۔