امریکہ میں ڈیموکریسی سمٹ کا انعقادِ, پاکستان شرکت نہیں کرے گا

Mar 28, 2023 | 21:05:PM
امریکہ میں ڈیموکریسی سمٹ کا انعقادِ, پاکستان شرکت نہیں کرے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )امریکہ میں منعقدہ ڈیموکریسی سمٹ میں پاکستان کی شرکت ناممکن نظر آنے لگی ۔

تفصیلات کے مطابق ڈیموکریسی سمٹ کی میزبانی امسال امریکہ کر رہا ہے ، جبکہ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریسی سمٹ میں شرکت  نہیں کرے گا، وزیر اعظم شہباز شریف کی سیاسی مصروفیات کے باعث شرکت ممکن نہیں جبکہ وزیر خارجہ والدکی بیماری  کے باعث دوبئی میں ہونے کے وجہ سے شریک نہیں ہوسکیں گے،وزیر مملکت حنا ربانی کھر بھی سرکاری مصروفیات کے باعث بیرون ملک ہیں۔

حکومت پاکستان نے امریکہ کو شرکت نہ کرنے سے متعلق آگاہ کر دیا ہے،ڈیموکریسی سمٹ میں  چین سمیت اہم ممالک کو مدعو نہیں کیا گیا ہے۔